ممبئی (سچ نیوز) بالی وو ڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو ان کے خواب پورے کرنے کا ایک موقع ضرور دینا چاہیے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کو ایک موقع ضرور ملنا چاہیے کہ وہ اپنے خوابوں کو پورا کر سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو ہمارے معاشرے میں پابندیوں میں رکھ کر بڑا کیا جاتا ہے اور ان کو یہ نظر یہ دیا جاتا ہے کہ ان کا زیادہ پڑھنا ضروری نہیں ہے جو کہ غلط ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس معاشرتی نا انصافی کو ختم کر کے ان پر اعتما د بحال کرنا چاہیے اور ان کو آگے بڑھنے کا مو قع دینا چاہیے۔