لاہور (سچ نیوز) سوشل میڈیا پر نوجوان مختلف حرکتیں کرکے لوگوں کیلئے ہنسی کا سامان مہیا کرتے ہیں لیکن لاہور کے ایک نوجوان پرینک سٹار کو یہ کوشش مہنگی پڑ گئی۔ رانا زوہیر نامی نوجوان بھوت بن کر لوگوں کو ڈرانے کا پرینک کر رہا تھا کہ اسی دوران ایک شخص نے اسے گولی مار کر قتل کردیا۔رانا زوہیر اپنے دوستوں عبدالصبور اور حسنات علی کے ساتھ مل کر مختلف قسم کے پرانک کرکے یوٹیوب پر اپ لوڈ کرتا تھا۔ انہوں نے لاہوری وائنز کے نام سے یوٹیوب چینل بنا رکھا تھا اور اسی چینل کیلئے ایک ویڈیو بناتے ہوئے زوہیر جان کی بازی ہار گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ زوہیر بھوت بن کر لوگوں کو ڈرانے کا پرینک کر رہا تھا کہ اسی دوران ان کا ایک فیملی کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔ ابھی بحث و مباحثہ چل رہا تھا کہ قریب کھڑے ایک شخص نے تینوں دوستوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رانا زوہیر جاں بحق ہوگیا۔واقعہ لاہور کے علاقے لٹن روڈ کے قریب ایک پارک میں پیش آیا ۔ فائرنگ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور رانا زوہیر کے دوسرے دونوں ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا۔
لوگوں کو بھوت بن کر ڈرانے والے پرینک سٹار کو لاہور میں گولی مار کر قتل کردیا گیا
لوگوں کو بھوت بن کر ڈرانے والے پرینک سٹار کو لاہور میں گولی مار کر قتل کردیا گیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023