لوٹی دولت کی واپسی مہنگائی روکنے کا واحد حل ہے، وزیرِاعظم عمران خان

لاہور:  (سچ نیوز) وزیرِاعظم عمران خان نے کرپٹ مافیا کیخلاف اعلان جنگ کرے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو این آر او ہو گا اور نہ ہی کسی کرپٹ مافیا کو چھوڑوں گا۔

حکومت کی باگ دوڑ سنبھالنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس کررہا ہوں جس میں قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ ان کیساتھ ہوا کیا ہے، تجربہ کار سیاست دانوں نے پاکستان کو کدھر پہنچا دیا ہے۔

خرچے زیادہ اور آمدنی کم ہو تو مطلب گھر کے حالات برے ہیں، دس سالوں میں کیا ہوا وہ عوام کوبتانا چاہتا ہوں۔ بیرون ملک قرضہ 60 ارب ڈالر سے 95 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ ابھی ہم پالیسی بنا رہے ہیں جس کے اثرات سو دن کے بعد آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2008ء سے لے کر 2013ء میں پاکستان سٹیل خسارے میں گئی، پاکستان سٹیل پر 187 ارب کا قرض ہے، پی آئی اے کا قرضہ 360 ارب ہو چکا ہے، گیس سیکٹر کا 157 ارب کا خسارہ ہے۔ 2013ء میں سابق حکومت نے آتے ہی 480 ارب کا سرکلرڈیٹ دیا تھا، پاور سیکٹر میں آج قرضہ 1200 ارب ہے۔ 2013ء سے 2018ء تک پاکستان کا قرضہ 28 ہزار ارب تک پہنچ گیا۔

Exit mobile version