مقبوضہ بیت المقدس ( سچ نیوز )اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 3فلسطینیوں کو لبنان کا سفر کرنے کے الزام میں جیل میں ڈال دیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تینوں فلسطینیوں کے خلاف مقدمہ کی کارروائی اب شروع کی جائے گی۔بیت المقدس میں اسیران کے اہل خانہ کی کمیٹی کا کہنا تھا کہ صہیونی حکام نے عبداللہ سنجلاوی، ایاد الشلبی اور نور الشلبی کو جیل میں ڈال دیا۔ ان پر چند سال قبل لبنان کا سفر کرنے کا الزام عایدکیا گیاہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا تھا کہ تینوں فلسطینیوں کو ایک سے 3ماہ تک صہیونی زندانوں میں قید رہنا ہوگا۔