بیروت (سچ نیوز) بیروت میں پارلیمنٹ کے قریب مظاہرے ، پولیس کا آنسو گیس واٹر کینن کااستعمال ، وزیر اعظم نے فوج طلب کرلی۔ترک میڈیا کے مطابق لبنان میں مظاہرین کا احتجاج شدت اختیار کرگیا ہے ۔ لبنانی پارلیمنٹ کے پاس پولیس نے مظاہر ین پر واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا ہے جس کے باعث متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔لبنانی وزیر اعظم نے مخدوش حالات کے پیش نظر فوج طلب کرلی ہے ۔
واضح رہے کہ لبنان میں کئی ماہ سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے او ر اب تک کے احتجاج اور تشدد کے نتیجے میں 160افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔