لاہور: ( سچ نیوز) لاہور میں 32 غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کا انکشاف ہواہے، محکمہ اینٹی کرپشن نےایل ڈی اے میٹروپولٹن ونگ کے افسران کو ریکارڈ سمیت 15 فروری کو طلب کر لیا۔
محکمہ انٹی کرپشن غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف حرکت میں آ گیا۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے ڈی جی ایل ڈی اے کو جاری کیے جانے والے نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ ایل ڈی اے کے دائرہ اختیار میں ٓانے والے علاقوں میں سوسائٹیز کیسے قائم کی گئیں۔
میٹروپولٹن ونگ کے افسران کو طلب کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ریکارڈ کے ساتھ 15 فروری کو پیش ہوں۔ غیر قانونی سوسائٹیز میں حیدری ہومز، فیروزپور سٹی، رانا گارڈن، ازان پارک بھی شامل ہیں۔