لاہور: (سچ نیوز) لاہور کی سیشن عدالت کے باہر پیشی پر آنے والے شخص کو نا معلوم موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
لاہور کی سیشن عدالت میں صبح سویرے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، عدالت کے دروازے پر پیشی پر آنے والے شخص پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گیا، ذخمی کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
پولیس نے لاش تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔