لاہور(سچ نیوز)لاہور کے علاقے ڈیفنس روڈ پر 2 مزدابسوں میں تصادم کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہو گئے ،19 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ 6 کو موقع پر طبی امداد دی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیفنس روڈ پر دو مزدا بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہو گئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،19 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ 6 کو موقع پر طبی امداد دی گئی ،عینی شاہدین کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تعداد فیکٹری ملازمین کی ہے ۔