نئی دہلی(سچ نیوز) باپ تو بیٹیوں کے سر پر سائبان کی طرح ہوتے ہیں لیکن بھارت میں ایک باپ نے اپنی بیٹی کے ساتھ ایسی قبیح حرکت کر ڈالی ہے کہ سن کر شیطان بھی شرم سے منہ چھپاتا پھرے۔ میل آن لائن کے مطابق بھارتی پنجاب کے ضلع روپ نگر میں واقع ایک گاﺅں کا رہائشی یہ درندہ صفت شخص نہ صرف خود طویل عرصے تک اپنی 17سالہ بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا بلکہ اپنے ایک دوست کو بھی اس درندگی میں شامل کیے رکھا۔خلیج ٹائمز کے مطابق دونوں ملزمان کی زیادتی کی وجہ سے لڑکی حاملہ ہو گئی اور جب اس کے حمل کو 7ماہ سے زائد کا عرصہ ہوا تو اس کا بڑھا پیٹ دیکھ کر اس کی ماں کو شک ہوا جس نے بیٹی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے حقیقت بتا دی۔ روپ نگر سول لائنز پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او بھارت بھوشن کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔