”قوم کو اس شخص کی قدر نہ کرنے کی سزا مل رہی ہے“حفیظ اللہ نیازی کی معیشت کی بدحالی پررائے

”قوم کو اس شخص کی قدر نہ کرنے کی سزا مل رہی ہے“حفیظ اللہ نیازی کی معیشت کی بدحالی پررائے

اسلام آباد (سچ نیوز)تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ ہم کو 70سال میں اسحاق ڈار سے اچھا وزیر خزانہ نہیں ملا، قوم کواس بات کی بھی سزا مل رہی ہے کہ ہم نے اسحاق ڈار کی قدر نہیں کی۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو جب حکومت ملی تو اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کو استحکام دیا تھا اور اگلے پانچ سالوں میں پاکستان دنیا کی 20بڑی معیشتوں میں جانیوالا تھا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ ہم نے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کم کیاہے لیکن کیا کیا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ قوم نے گھبرانا نہیں ہے کیونکہ ملک پر آگے بھی بڑے بڑے سانحات گزر چکے ہیں لیکن قوم نے گبھرانا نہیں ہے کیونکہ اگر آپ گبھرائیں گے نہیں تو اللہ تعالیٰ کوئی نہ کوئی بندہ بھیج دے گا ۔حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو میں جو بات کہتا ہوں ، وہ میں نوے فیصد قوم کوسنا رہا ہوتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کیا قصور ہے ؟ وہ بے قصور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کو 70سال میں اسحاق ڈار سے اچھا وزیر خزانہ نہیں ملا،قوم کواس بات کی بھی سزا مل رہی ہے کہ ہم نے اسحاق ڈار کی ناقدری کی ہے ۔

Exit mobile version