اسلام آباد (سچ نیوز)معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ قوم مولانا فضل الرحمان کو اب مذہبی کارڈ استعمال نہیں کرنے دے گی ، مولانا فضل الرحمان ہمیشہ ذاتی مفادات کیلئے کرپٹ سیاستدانوں کوتحفظ دیتے رہے ہیں۔نجی نیوز چینل کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیشہ ذاتی مفادات کیلئے کرپٹ سیاستدانوں کوتحفظ دیتے رہے ہیں، قوم اب مولانا فضل الرحمان کو مذہبی کارڈ استعمال نہیں کرنے دیگی ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بونے اچھل کودمیں مصروف ہیں کہ خود کوبچا لیں، عمران خان نہ ڈیل کریں گے اور نہ ہی ڈھیل دینگے ۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوام اب بیدار ہوچکے ہیں اور ماضی میں کرپٹ سیاستدانوں کا کرداردیکھ چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان وفاقی دارالحکومت میں اداروں کے خلاف زبان درازی کررہے ہیں ، قومی اداروں پر تو دشمن حملہ آور ہوتے ہیں ، مولاناصاحب آپ کا کیا ایجنڈا ہے؟مولانا فضل الرحمان مدارس کے طلبا کوسڑکوں پرلاکر انتشار پھیلا رہے ہیں، ملک اور عوام کا نہ ان کو پہلے خیال تھا اورنہ اب ہے ۔