راولپنڈی (سچ نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے قومی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں میجر جنرل آصف غفور نے قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج گرین شرٹس اچھا کھیلے۔ انہوں نے قومی ٹیم کیلئے آئندہ میچز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور عید کی مبارکباد بھی دی۔خیال رہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں کل (منگل کو) عید منائی جارہی ہے۔ پاکستان ٹیم چونکہ انگلینڈ میں موجود ہے اس لیے وہ بھی منگل کو ہی عید منائیں گے ، اسی لیے ڈی جی آئی ایس پی آر نے انہیں عید کی پیشگی مبارکباد دی ہے۔