اسلام آباد (سچ نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے قومی غیرت کا تقاضا یہ تھا کہ شا ہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عافیہ صدیقی کے حوالے سے بات کرتے ۔جیونیوزکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ قومی غیرت کا تقاضا تو یہ تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شکیل آفریدی کی بجائے عافیہ صدیقی کے حوالے سے بات کرتے اور اگر شکیل آفرید ی کے حوالے سے ایسی کوئی بات کرنی تھی توپہلے پارلیمان سے اس کی اجازت لیتے ۔ انہوں نے کہا کہ شکیل آفریدی پاکستان کا غدار ہے اور اس کو پاکستان کی عدالت سے سزا ہوچکی ہے ۔ اس لئے عمران خان کو اس موقف پر ڈٹے رہنا چاہئے جس طرح انہوں نے اس سے قبل ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پربات کی تھی ۔