اسلام آباد(سچ نیوز)قومی سلامتی کےمعاملے پرسائبر کرائم کےانسداد کےلیے قائمہ کمیٹی دفاع نے سفارشات مرتب کرنے کا فیصلہ کر لیا ،6 جنوری کو تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو بریفنگ کے لیے کمیٹی میں طلب کر لیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے قومی سلامتی کے تناظر میں انسداد سائبر کرائم کی تیاریوں پر بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری انفارمیشن و ٹیکنالوجی،چیئرمین پی ٹی اے ،ڈی جی نیکٹا،ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کر لیا گیا۔اجلاس میں چھاؤنی کے علاقوں کے مالی مسائل کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس اگلے سال 6 جنوری کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔