کراچی ( سچ نیوز )تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ کو اور کتنی عزت دینی ہے ۔نجی نیوز چینل جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کپتان کو 176ووٹ ملے ،جنرل قمر جاوید باجوہ کو 315ووٹ ملے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کتنے مقبول ہیں ،اپوزیشن نے ووٹ کو اور کتنی عزت دینی ہے ۔انہوںنے کہا کہ اب وزیراعظم بہت سے تبدیلیاں لائیں گے ۔بلاول بھٹو دسمبر میں مائینس ون کرنے کے چکر میں ہیں ۔بلاول بھٹو آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں آنے سے اس لیے چھپ رہے تھے تاکہ انہیں شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔