اسلام آباد(سچ نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر شروع کی تو اپوزیشن اراکین نے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور جملے بھی کسے ۔نجی ٹی وی چینل’’جیونیوز‘‘ کے مطابققومی اسمبلی میں تقریر کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار کے خلاف نعرے لگ گئے،قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان کا شور شرابہ لوٹے لوٹے کے نعرے لگاتے رہے،مخدوم خسرو بختیارنے کہا کہ ارکان مجھ پر ذاتی حملے نہ کریں۔پیپلز پارٹی دس سال اور ن لیگ اٹھارہ سال اقتدار میں رہی ہے ۔ ایوان میں اس وقت اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ کیا جب وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں پہ تنقید کی ۔اپوزیشن ارکان نے جملے بھی کسے کہ آپ ان حکومتوں کا حصہ رہے ہیں۔