ملتان ( سچ نیوز)قندیل بلوچ قتل کیس میں وکلاءاور پراسیکیوشن نے دلائل مکمل کرلیے، کیس کا فیصلہ ملتان کی ماڈل کورٹ کل سنائے گی۔ملتان کی ماڈل کورٹ کے جج عمران شفیع کل قندیل بلوچ قتل کیس کا حتمی فیصلہ سنائیں گے، ماڈل کورٹ میں قندیل بلوچ قتل کیس کو 3 اگست کو منتقل کیا گیا تھا جہاں روزانہ کی بنیاد پر اس کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کے مدعی قندیل کے والد اسلم ماہڑہ نے اپنے 3 بیٹوں وسیم ، عارف اور اسلم شاہین سمیت مفتی عبدالقوی ، حق نواز ، عبدالباسط اور ظفر کو اس کیس میں نامزد کیا تھا۔مرکزی ملزم وسیم نے قتل کے اگلے روز پولیس کو ازخود گرفتاری دے کر اور اقبال جرم بھی کیا تھا تاہم بعد میں وہ اپنے اعترافی بیان سے منحرف ہو گیا تھا۔قندیل بلوچ کے والدین نے بھی اپنے تینوں بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست عدالت میں جمع کروائی جو عدالت نے مسترد کر دی تھی۔ اس کیس کا مزکری ملزم وسیم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے جبکہ باقی ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔اس سے قبل قندیل بلوچ کی والدہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی بیٹی کا قتل مفتی عبدالقوی کے ایماءپر ان کے بیٹوں نے کیا تھا۔واضح رہے کہ قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016ءکی شب ملتان کے علاقے مظفر آباد میں قتل کیا گیا تھا،مقدمے کی 3سال 2 ماہ اور11 دن سماعت ہوئی،مقدمے میں 6 ملزمان کا بیان ریکارڈ کیاگیا۔
قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ محفوظ،کل سنایا جائے گا
قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ محفوظ،کل سنایا جائے گا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023