اسلام آباد (سچ نیوز) تجزیہ کار ریما عمر نے کہاہے کہ معاملہ 62ایف ون کا نہیں بلکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر اعظم سواتی کے خلاف فوجداری مقدمات بننے چاہئے ، قبل از وقت الیکشن ہوئے تو تحریک انصاف ہی الیکشن جیتے گی ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کر تے ہوئے ریما عمر نے کہا کہ یہ صرف 62ون ایف کا معاملہ نہیں ہے بلکہ جس قسم کے الزامات سامنے آئے ہیں ، اس پر اعظم سواتی کے خلاف فوجداری مقدمات بننے چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ اس بات پر حیرت ہوئی ہے کہ جب چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ ٹرائل کرے گی لیکن سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کیس ایک دکھاوا ہے اور یہ کیس آگے چلے گا ۔انہوں نے کہا کہ جو سیاسی صورتحال اس وقت موجود ہے اگر ان حالات میں الیکشن ہوتے ہیں تو تحریک انصا ف ہی الیکشن جیتے گی ۔