قبائلیوں کے لئے دوسری خوشخبری ،فاٹاکو انضمام کے بعد خیبر پختونخوا کے مختلف ڈویژنز میں بانٹ دیا گیا

قبائلیوں کے لئے دوسری خوشخبری ،فاٹاکو انضمام کے بعد خیبر پختونخوا کے مختلف ڈویژنز میں بانٹ دیا گیا

پشاور (سچ نیوز)قبائلی علاقوں کو کے پی کے میں ضم کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد فاٹا انضمام کے بعد بننے والے فاٹا کے اضلاع خیبر پختونخوا کے مختلف ڈویژنز کا حصہ بن گئے ہیں۔جیونیوز کے مطابق مہمند ایجنسی اور خیبر ایجنسی کو پشاور ڈویژن میں ضم کردیا گیا ہے جبکہ باجو ڑ ایجنسی ملاکنڈ ڈویژن کا حصہ ہوگی ۔اور کزئی اور کرم ایجنسیوں کو کوہاٹ ڈویژن میں شامل کیا گیا ہے ۔ شمالی وزیرستان کا ضلع بنوں ڈویژن میں شامل جبکہ جنوبی وزیر ستان کو ڈی آئی خان کا حصہ بنا دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ قبائلیوں اور پاکستان کی بعض سیاسی جماعتوں کے پر زوراسرار پر فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کا بل قومی اسمبلی میں بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا تھا ۔

Exit mobile version