قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کے کھلم کھلا امریکی اعتراف کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بڑا اعلان کر دیا ، خطرہ بڑھ گیا

قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کے کھلم کھلا امریکی اعتراف کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بڑا اعلان کر دیا ، خطرہ بڑھ گیا

تہران (سچ نیوز )امریکہ نے بغداد ایئر پورٹ پر حملہ کرتے ہوئے ایران کی پاسداران انقلاب کے چیف جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کر دیاہے اور کھلم کھلا ذمہ داری بھی قبول کر لی ہے جس کے بعد ایرانی سپریم لیڈر بھی میدان میں آ گئے ہیں اور واضح اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بیان جاری کرتے ہوئے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیاہے اور کہاہے کہ قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا ۔ ان کا کہناتھا کہ جنرل قاسم کی موت تلخ ہے لیکن فتح تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی ، دشمنوں کی زندگیاں مزید تلخ بنا دیں گے ، سخت ترین انتقام جنرل قاسم کے قاتلوں کا منتظر ہے ۔

یاد رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پرامریکا کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ راکٹ حملے میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پاپولرموبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے ڈپٹی کمانڈرابومہدی المہندس بھی جاں بحق ہوگئے۔پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کوڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پرمستقبل میں ایران کی جانب سے حملوں کو روکنے کے لیے ہلاک کیا گیا ہے۔

Exit mobile version