ممبئی ، ٹورنٹو(سچ نیوز) بالی ووڈ کے سینئر اداکار قادر خان گزشتہ دنوں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے اور اب ان کے صاحبزادے سرفراز نے بتایاکہ مرحوم کو کینیڈا میں ہی سپرد خاک کیاجائے گا۔اپنے بیان میں سرفراز نے بتایاکہ قادر خان کی آخری رسومات یہیں کینیڈا میں ادا کی جائیں گی ، پوری فیملی کینیڈا میں ہی مقیم ہے ، کینیڈا کے مقامی وقت کے مطابق سہہ پہر اڑھائی بجے نمازجنازہ اور تدفین وغیرہ کے مراحل ادا کیے جائیں گے ۔ یادرہے کہ قادر خان ایک عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ دنوں 81سال کی عمر میں کینیڈا میں خالق حقیقی سے جاملے ۔قادر خان نے اسی اور نوے کی دہائی میں بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنایا اور 300سے زائد فلموں میں اپناکردار اداکیا، وہ افغانستان کے دارلحکومت کابل میں پیدا ہوئے اور بعد میں خاندان سمیت بھارت منتقل ہوگئے، راجیش کھنا کی فلم ’داغ‘ سے 1973ءمیں اپنے کیریئرکا آغاز کیا اور پھر 250سے زائد فلموں کیلئے ڈائیلاگز لکھے ۔