کولمبیا(سچ نیوز) اس سے پہلے بلیو وہیل نامی گیم بھی بچوں کو خود کشی پر مجبور کرتی رہی ہے۔بلیو وہیل کے بعد مومو گیم سے ہلاکتوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، تازہ ترین واقعہ جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا میں پیش آیا ہے، میڈیا کے مطابق 12 سالہ لڑکی اور سولہ سالہ لڑکے نے مومو گیم کھیلتے ہوئے خودکشی کر لی۔ پولیس نے انکے سمارٹ فون قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو جانتے تھے اور لڑکے نے ہی لڑکی کے ساتھ گیم شیئر کیا تھا۔