قائد اعظم نے کتنی مرتبہ کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا ؟ سابق وزیر خارجہ نے انتہائی معلوماتی بات بتادی

قائد اعظم نے کتنی مرتبہ کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا ؟ سابق وزیر خارجہ نے انتہائی معلوماتی بات بتادی

اسلام آباد (سچ نیوز) سابق وزیر خارجہ خورشید قصور ی نے کہاہے کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کامحور ہے ، یہ بات قائد اعظم نے دس مرتبہ کی تھی ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید قصور ی نے کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کامحور ہے ، یہ بات قائد اعظم نے دس مرتبہ کی تھی ۔

خورشیدقصور ی کا کہنا تھاکہ کشمیر کا ایشو دبایا نہیں جاسکتا ،پاکستان کشمیریوں کو دنیا میں اکیلا نہیں چھوڑے گا، کشمیر کی جدو جہد کودبایا نہیں جاسکتا، کشمیریوں کا دنیا میں صرف ایک وکیل ہے اور وہ پاکستان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز ہمارے دل کے قریب ہے اورہم اس کے لئے ہر کوشش کریں گے ۔

Exit mobile version