پیرس(سچ نیوز )سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے کہا ہے نیوزی لینڈ میں مساجد پر خوفناک حملے کی براہ راست راست ویڈیو نشر کرنے کے بعد ویب سائٹ اپنی لائیو ویڈیو سٹریمنگ کے قوانین سخت کر رہی ہے۔چیف آپریٹنگ افسر شیرل سینڈ برگ نے ایک آن لائن پوسٹ میں کہا مختلف افراد کا سوال بجا تھا کس طرح فیس بک جیسے آن لائن پلیٹ فارمز کو حملے کی خوفناک ویڈیو کیلئے استعمال کیا گیا۔ دہشتگرد حملے کے تناظر میں ہم نے تین اقدامات اٹھائے ہیں، جس میں فیس بک لائیو کے استعمال کیلئے قوانین کو سخت کرنا، ہمارے پلیٹ فارمز پر نفرت سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھانا اور نیوزی لینڈ کی کمیونٹی کی حمایت کرنا ہے۔ان کے مطابق فیس بک ایسے افراد کو روکنے کے معا ملے کو دیکھ رہا ہے جنہوں نے پہلے اس کے پلیٹ فارم پر لائیو اسٹریمنگ سے سماجی رابطوں کے نیٹ ورک کی کمیونٹی معیار کی خلاف وزری کی۔
ساتھ ہی سماجی رابطوں کا نیٹ ورک تشدد کی ویڈیو یا تصاویر کے ترمیم شدہ ورڑنز کو فوری طور پر پہچاننے کیلئے سافٹ ویئر کو بہتر کرنے میں بھی سرمایہ کاری کر رہا ہے تاکہ اس طرح کی چیزوں کو شیئر یا ری پوسٹ ہونے سے روکا جاسکے۔ اگرچہ نیوزی لینڈ حملے کی ویڈیو براہ راست نشر ہوئی لیکن ہم جانتے ہیں یہ ویڈیو لوگوں کی جانب سے ری شیئر کرنے سے زیادہ پھیلی اور اس میں ترمیم کی وجہ سے ہمارے سسٹم کیلئے اسے بلاک کرنا مشکل ہوگیا۔ برے ارادوں کے حامل افراد ہمیشہ ہمارے سکیورٹی کے اقدامات کے ارد گرد تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔