استنبول(سچ نیوز) ایک 85 سالہ بوڑھے ترک شہری کے ہاتھوں اس کی 76 سالہ بیوی کے قتل کی خبر نے عوامی حلقوں کو ہلا کر رکھ دیا،بیوی نے اپنے شوہر پرالزام عائد کیا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر ایک دوسری خاتون کے ساتھ رابطہ رکھتا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق ملزم بلال کی اپنی بیوی اسماءکے ساتھ شادی 50 برس قبل ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اسماءنے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر ایک دوسری خاتون کے ساتھ رابطہ رکھتا ہے۔ بیوی کی غیرت کو یہ بات گوارا نہ ہوئی اور وہ اپنے شوہر سے جھگڑ بیٹھی،بلال نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔ اسے زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ ملزم بلال بے بتایا کہ حالیہ عرصے میں اس کے اپنی بیوی کے ساتھ اختلافات بہت زیادہ بڑھ گئے تھے، جو بلال پر سوشل میڈیا کے ذریعے کسی دوسری خاتون کے ساتھ رابطہ رکھنے کا الزام عائد کرتی تھی،دونوں کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی جس کے اختتام پر مقتولہ نے قاتل سے مطالبہ کیا کہ وہ گھر سے چلا جائے۔ اس پر بلال باورچی خانے سے چھری اٹھا لایا اور اپنی بیوی کے "دل” میں گھونپ دی۔