چنئی (سچ نیوز) جنوبی ہندوستان کے سینما سے تعلق رکھنے والی اداکارہ الیگزینڈرا ری نے ایک فوٹو گرافر کے خلاف جنسی ہراسانی کا کیس درج کرایا ہے۔ اداکارہ کی شکایت پر فوٹو گرافر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی نیوز 18کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و ماڈل گرل الیگزینڈرا ری جنوبی ہندوستان کے سینما کا ایک ابھرتا ہوا نام ہیں۔ وہ تامل زبان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہارر کامیڈی فلم ’ کنچنا3‘ میں کام کرچکی ہیں۔ اداکارہ نے فوٹوگرافر روپیش کمار پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے۔الیگزینڈرا نے چنئی کی پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ ایک فوٹو شوٹ کے بعد فوٹو گرافر روپیش کمار نے اسے ساتھ سونے کا کہا اور دھمکی دی کہ اس کی خواہش پوری نہ ہوئی تو وہ ایڈٹ کی ہوئی فحش تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلا دے گا۔ اداکارہ کی شکایت پر پولیس