نئی دہلی (سچ نیوز )کچھ عرصہ قبل بالی ووڈ گلوکار میکا سنگھ نے کراچی میں ایک شادی کی تقریب میں پرفارم کیا لیکن دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث انہیں بھارت میں شدیدتنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں انڈسٹری میں کام کرنے سے بھی روک دیا گیا تاہم اسی سے ملتی جلتی مشکل کااب گلوکار دلجیت دوسانجھ بھی شکار ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی ” فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن امپلائز “ نے گلوکار دلجیت دوسانجھ کو خبردار کیاہے کہ وہ پاکستانی پروموٹر کی دعوت پر امریکہ میں پرفارمنس کرنے کیلئے جانے کا دورہ منسوخ کر دیں ۔ پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کو پاکستانی شہری ریحان صدیقی نے 21 ستمبر کو امریکہ میں پرفارمنس کیلئے دعوت دی تھی جس کے معاملات طے پا چکے تھے ۔ایف ڈبلیو آئی سی ای نے جاری کر دہ خط میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیا ن جاری کشیدگی کے تناظر میں پاکستانی شہری کی دعوت پر پرفارمنس کیلئے جانا اچھی مثال قائم نہیں کرے گا ۔فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن امپلائز نے بھارتی وزارت خارجہ کو بھی خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ گلوکار کا ویزاہ منسوخ کیا جائے ۔
” فوری اس پاکستانی کا کنسرٹ منسوخ کر دو اور ۔۔“معروف بھارتی گلوکار ”دلجیت دوسانجھ “بڑی مشکل میں پھنس گئے
” فوری اس پاکستانی کا کنسرٹ منسوخ کر دو اور ۔۔“معروف بھارتی گلوکار ”دلجیت دوسانجھ “بڑی مشکل میں پھنس گئے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023