فورٹ عباس کے نواحی گاٶں میں فصل کے اجاڑہ سے منع کرنے پر چراوہے کا زمیندار پرتشدد اور کتے چھوڑ دیے

فورٹ عباس کے نواحی گاٶں میں فصل کے اجاڑہ سے منع کرنے پر چراوہے کا زمیندار پرتشدد اور کتے چھوڑ دیے

کتوں کے کاٹنے سے زمیندار زخمی ملزمان کے خلاف تھانہ کھچی والا میں مقدمہ درج

فورٹ عباس( سچ نیوز یاسرآکاش چوہدری سے)فصل کے اجاڑہ سے منع کرنے پر چراوہے کا زمیندار پرتشدد اور کتے چھوڑ دیے ایف آٸی آر درج
تفصیلات کے مطابق فورٹ عباس کے نواحی شہر تھانہ کھچی والا کی حدود چک نمبر 182/7آر میں فصل کے اجاڑہ سے منع کرنے پر زمنیدار پر چراوہے نے تشددکے بعد کتے چھوڑ دیے چک نمبر182/7آر کے رہاٸشی محمد اختر قوم آراٸیں نے تھانہ کھچی والا درخواست میں اپنا موقف اختیار کیا ہے کہ میں زمیندار کرتا ہوں میں دن گیارہ بارہ بجے اپنے رقبہ میں موجود تھا کہ مسمی سیف اللہ اور اس کی بیوی زبیدہ سکنہ 181/7آرنےاپنی 17عددبکریاں میری فصل سرسوں میں چھوڑ کر اجاڑہ کرنے لگے میں نے ان کو اجاڑہ کرنے سے منع کیا تو ملزمان بالا سیف اللہ مسلح کلہاڑی اور مسماة زبیدہ بی بی مسلح سوٹی آگٸے آتے ہی سیف اللہ نے کلہاڑی ماری جو میری چہرے پر لگی اورخون جاری ہوگیا اوردوسری کلہاڑی ماری جومیرے کان پرلگی اور زبیدہ نے میرے جسم کے مختلف حصے پر سوٹیاں مارنا شروع کردیں جس پر میں سیف اللہ سے گلوگیر ہوگیا جس پر سیف اللہ نے چارعددکتوں کو ششکار کر مجھ پر چھوڑ دیا کتوں نے مجھ کو کاٹنا شروع کردیااور زمین پرگرادیا شورسن کر پاس کام کرتے زمینداروں نے مجھے ملزمان بالا اورکتوں سے چھڑایا سیف اللہ اور اس کی بیوی عادی مجرم ہیں ان کا کام لوگوں کی فصلیں اجاڑنا ہے منع کرنے پر ان پر اپنے کتے چھوڑدیتے ہیں اس سے پہلے بھی اس پر پرچے درج ہیں ایس ایچ او تھانہ کچھی والا نے ملزمان بالا کے خلاف بجرم 337A2.337F2.337F1.337.34ت پ مقدمہ درج کرکے مجرم کے خلاف کارواٸی شروع کردی


Exit mobile version