فوج پورے ملک کا ادارہ، قومی اداروں پر سیاست نہیں کی جاسکتی: فواد چودھری

اسلام آباد: (سچ نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ فوج پورے ملک کا ادارہ ہے، قومی اداروں پر سیاست نہیں کی جاسکتی، اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امید ہے الیکشن کمیشن ارکان کے معاملے پر بھی اتفاق رائے ہوگا، ایسے ہی چلتے رہے تو 2020 امن و آشتی اور استحکام کا سال ہوگا، اپوزیشن کیساتھ مل کر احتساب کے قانون میں اپوزیشن کی رائے لی جائے گی، وزیراعظم نے واضح کر دیا احتساب کا عمل نہیں رکے گا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا احتساب کا طریقہ کار ہمارا بنایا ہوا نہیں ہے، احتساب کے طریقہ سے متعلق پیر سے اجلاس شروع ہو جائے گا، آگے بڑھنے کیلئے احتساب کے طریقہ کار کو شفاف بنانے کی ضرورت ہے، بل قانون کے مطابق کمیٹی میں جائے گا، کمیٹی کی سفارشات پر بل کل ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

Exit mobile version