اسلام آباد(سچ نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی ترجمان اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آخر کار پی ٹی آئی نے فواد چوہدری کو بطور سائنس وٹیکنالوجی پراسرار تعیناتی کا اعلان کر ہی دیا ہے ،امید ہے ان کی سربراہی میں وزارت جلد عوام کیلئے 55روپے فی کلومیٹر کی ہیلی کاپٹر پک اینڈ ڈراپ سروس شروع کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر فواد چوہدری کی وزارت کی تبدیلی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ بالآخر پی ٹی آئی نے فواد چوہدری کی بطور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کیلئے پراسرار تعیناتی کا اعلان کردیا ہے،امید ہے وزارت اب جلد ہی عوام کیلئے ہیلی کاپٹر پک اینڈ ڈراپ سروس شروع کرے گی جو سستی اور عوام کیلئے قابل قبول ہوگی جو صرف 55روپے فی کلومیٹر کے حساب سے ہوگی ۔
واضح رہےکہ اس سے قبل وزارت اطلاعات کاقلمدان سنبھالتے ہی فواد چوہدری نےبیان دیاتھا کہ وزیراعظم کےہیلی کاپٹر کا اتنا زیادہ خرچہ نہیں بلکہ صرف 50 روپے فی کلومیٹر ہے،فواد چوہدری کے اس بیان کے کئی دن تک میڈیا میں چرچے رہے تھے اور سوشل میڈیا پر بھی اس بیان کا خوب تمسخر اڑایا گیا تھا ۔یاد رہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ میں رد وبدل کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت کا قلمدان سونپا ہے جبکہ اسد عمر کی جگہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ مقرر کر دیا ہے ۔
فوادچوہدری کو Sci techکی وزارت میرٹ پر ملی ہے.تاریخ میں سستے ترین ہیلی کاپٹر کی ایجاد سے اس وزارت پر ان کا ہی حق بنتا تھا.توقع ہے کہ فواد عوام کی سفری سہولت کے لیے 55 روپے فی کلو میٹر ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کریں گے اور عوام کو جلد سستی اور انقلابی ہیلی کاپٹر سروس میسر آئے گی pic.twitter.com/3lfGcQigPm
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 18, 2019