اسلام آباد (سچ نیوز) ملکی سیاست میں خوب گہما گہمی چل رہی ہے اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اکثر و بیشتر خبروں کی زینب بنے نظر آتے ہیں۔معروف صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی اور وزیر خزانہ اسد عمر کو فواد چوہدری سے متعلق ایسا پیغام دیدیا ہے کہ جان کر وہ بھی پریشان ہو جائیں گے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”عمران خان، صدر علوی اور اسد عمر کے لئے ایک پیغام: فواد چوہدری کا ٹولہ گالیاں بک رہا ہے۔ بالکل کوئی اعتراض نہیں۔ صرف آپ کو مطلع کرنا تھا۔ ہر آزاد اخبار نویس اس کیلئے تیار رہتا ہے۔“