اسلام آباد (سچ نیوز)پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہا ہے کہ فواد چودھری کا پارلیمنٹ میں رویہ بہت افسوسناک ہے ، ہم کو ان کی زبان کی وجہ سے واک آﺅٹ کرکے پارلیمنٹ سے جانا پڑا تھا ،وزارت اطلاعات بہت بڑی و زار ت ہے اور اس پر ہوتے ہوئے بہت ذمہ داری کا مظاہرہ کرناچاہئے تاکہ کسی کی ہتک نہ ہو۔جیو نیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہاکہ فواد چودھری کا پارلیمنٹ میںرویہ بہت افسوسناک ہے ، ہم کو ان کی زبان کی وجہ سے واک آﺅٹ کرکے پارلیمنٹ سے جانا پڑا تھا ۔وزارت اطلاعات بہت بڑی و زار ت ہے اور اس پر ہوتے ہوئے بہت ذمہ داری کا مظاہرہ کرناچاہئے تاکہ کسی کی ہتک نہ ہو۔ان کا کہناہے کہ تحریک انصاف والوں کو میچورٹی اور سنجیدگی پیپلز پارٹی سے سیکھنی چاہئے ۔عوام کے نمائندوں کو پارلیمنٹ میں ایسی زبان نہیں استعمال کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے پارلیمنٹ میں بڑی جذباتی باتیں کیں جو سب سیاسی بیانات ہیں۔ کل سعودی عرب سے ادھار تیل کی باتیں چل رہی تھیں لیکن آج وفاقی وزیر نے اس سے انکار کردیاہے ، اب مسئلہ یہ ہے کہ سو دن کے بعد کیا ہوگا ؟ تحریک انصاف نے روزگار اور گھردینے کی بات کی تھی لیکن اب ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کردی گئی ہے ۔