اسلام آباد (سچ نیوز) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امو ر علی محمد خان نے کہاہے کہ فواد چودھری نے معذرت سخت الفاظ استعمال کرنے پر کی ہے ، ایشوزپر معذرت نہیں کی ،ایشوز اپنی جگہ پر موجود ہیں اور ان پر تفتیش ہوگی ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”‘دنیا کامران خان کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی وی اور ریڈیو کو آزاد کردیا گیاہے اور اب اپوزیشن کو پی ٹی وی پر زیادہ ٹائم دیا جارہاہے ۔ مسلم لیگ نے کے دور حکومت میں بجٹ کے موقع پربھی خورشید شاہ کی تقریر نہیں دکھائی گئی تھی لیکن آج پی ٹی وی پر خورشید شاہ کی تقریر کودکھایا گیا ہے اور اس پرعمران خان صاحب کا شکریہ ادا کرنا چاہئے ، فواد چودھری نے جو سخت الفاظ استعمال کئے ہیں وہ انہوں نے واپس لے لئے اور معذرت بھی کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایکشن لیتی ہے اور جہاں جہاں بھی بے ضابطگی ہوگی وہاں حکومت ایکشن لے گی ۔ فواد چودھری نے معذرت سخت الفاظ ادا کرنے پر کی تھی ، جہاں تک ایشوز کا تعلق ہے وہ اپنی جگہ پر موجو دہیں اور ان پر تفتیش ہوگی اور ان کو آگے لے جایا جائے گا ۔