فن اور گلوکاری کے ذریعے مجھے ہمیشہ کامیابی ملی ہے۔کرن علی خان

فنکار اور گلوکار اپنے محنت کی وجہ سے معاشرے میں نام کما سکتی ہے۔ڈرامہ ایکٹر

پشاور(سچ نیوز)پشتو فلم اور ڈرامہ کی مشہور سٹار و گلوکارہ کرن علی خان نے کہا کہ فن اور گلوکاری کے ذریعے مجھے ہمیشہ کامیابی اور شہرت ملی ہے انہوں نے کہا کہ فنکار اور گلوکار اپنے محنت کےذریعے معاشرے میں نام کما سکتے ہے کامیابی انسان کو صرف فن کے ذریعے نہیں مل سکتی بلکہ حقیقی کامیابی انسان کو اچھے اخلاق سے ملتی ہے جن کی بدولت انسان آگے جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ انسان کو جس چیز، وشعبے سے محبت ہوں جس فیلڈ میں انسان کی مہارت ہوں اس میں اسکو جانا ضروری ہے کیونکہ انسان کو جس چیز سے پیار و محبت ہو وہ ایک دن ضرور اسکو ملتی ہے انسان کو ایک دوسرے سے بعض اور حسد نہیں کرنا چاہئے پشتو ڈرامہ سٹار اور معروف گلوکارہ کرن علی خان نے”سچ نیوز انٹرنیشنل”کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ فن کے ساتھ ساتھ انسان کا تعلیم حاصل کرنا بھی از حد ضروری ہے کیونکہ تعلیم ایک ایسا ہتھیار ہے جس کے ذریعے انسان ہر جنگ جیت سکتا ہے چاہئے وہ زبان کی جنگ ہوں یا اخلاق کی جنگ انسان اسکو آسانی سے جیت سکتا ہیں گلوکارہ کرن علی خان نے مزید کہا کہ ہر فنکار کو فن کے ساتھ ساتھ تعلیم حاصل کرنے میں بھی کردار ادا کرنا چاہیے۔

Exit mobile version