لاہور(سچ نیوز) فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ فنکار کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھر کر ہمارے اداس چہروں پر مسکراہٹ لاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں میرا کا کہنا تھا کہ محنت اورلگن کے جذبے سے سرشار ہوکر جب فلمی دنیا میں قدم رکھا تو پھر کامیابیوں نے میرے قدم چومے ، شوبزکی چمکتی دمکتی دنیا بڑی ہی عجیب ہے، عام طورپر یہاں سب کچھ اچھا اور خوابوں کی طرح دکھائی دیتا ہے، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جو فنکار بہترین اداکاری کرکے ہمیں خوب انٹرٹین کرتے ہیں انکی اپنی زندگیاں بہت سے مسائل سے دوچار ہوتی ہیں مگر اس کے باوجود وہ بڑی ذمے داری اورحوصلے سے دنیا کے مشکل ترین کاموں میں سے ایک کام اداکاری کرتے ہیں ‘کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھر کر ہمارے اداس چہروں پر مسکراہٹ لاتے ہیں۔محنت اورلگن کے جذبے سے سرشار جب فلمی دنیا میں قدم رکھا تو پھر کامیابیوں نے میرے قدم چومے۔