منیلا(سچ نیوز ) فلپائن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2مشتبہ داعش دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ جنوبی فلپائن میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر پولیس نے 2مشتبہ دہشتگرد بھائیوں کے خلاف آپریشن کیا جو کہ ایک گاؤں میں روپوش تھے، آپریشن کے دوران جھڑپ میں دونوں بھائی ہلاک ہو گئے، اور ان کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کی شناخت نورجان اور سیوور کے طور پر ہوئی ہے، جن کا مشتبہ طور پر داعش سے تعلق تھا۔