ممبئی (سچ نیوز)کافی عرصے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’’ کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کا سیکوئل بنایا جارہا ہے، تاہم فلمساز اور ڈائریکٹر کرن جوہر نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلم ’’ کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کی تکمیل کو 20 برس مکمل ہوچکے ہیں،حال ہی میں بھارتی ویب سائٹ بالی ووڈ ہنگامہ نے کرن جوہر کے قریبی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ وہ’’ کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کا سیکوئل بنانے جارہے ہیں اور جلد ہی اس کا اعلان کریں گے۔رپورٹ میں یہ دعوی بھی کیا گیا تھا کہ کرن جوہر نے فلم کی کاسٹ کو فائنل نہیں کیا تاہم وہ ٹائیگر شروف، عالیہ بھٹ اور دیشا پٹانی کو فلم میں شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔یہ بھی دعوی کیا گیا تھا کہ اس فلم کی ہدایات کرن جوہر نہیں دیں گے کیونکہ وہ اپنی فلم ’’ تخت‘‘ میں مصروف ہیں۔تاہم کرن جوہر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فلم کے سیکوئل بنائے جانے کی واضح الفاظ میں تردید کردی۔کرن جوہر کی ہدایات میں 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’، اپنے وقت کی بلاک بسٹر فلم میں تھی، جس میں شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ کا سیکوئل بنے گا؟ کرن جوہر نے بالآخر حتمی اعلان کر دیا
فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ کا سیکوئل بنے گا؟ کرن جوہر نے بالآخر حتمی اعلان کر دیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023