ممبئی(سچ نیوز)بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ فلم پدماوت میں رانی پدماوتی کا کردار ذہنی اور جذباتی لحاظ سے مشکل ترین تھا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر آسک می سیشن میں مداحوں کے سوالات کے جوابات میں کہا کہ فلم پدماوت میں رانی پدماوتی کے کردار کی عکاسی کرنا نہ صرف ذہنی اور جذباتی لحاظ سے مشکل ترین تھا بلکہ اس کے لئے بھاری زیورات اور کپڑوں کو سنبھالنا بھی اتنا ہی مشکل تھا لیکن جب آپ کسی کردار میں کھو جاتے ہیں تو آپ کو زیورات اور کپڑوں کے بھاری ہونے کا احساس نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ فلم کا پہلا منظر اور خود سوزی کے منظر والا لباس ان کا پسندیدہ ہے