ممبئی (سچ نیوز) بھارتی اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ فلم ’خوبصورت ‘ میں کوئی بھارتی اداکار کام کرنے کے لیے راضی نہیں تھا،اسی لیے پاکستانی فلم انڈسٹری سے فواد خان کو لیناپڑا ، اس فلم کے بعد وہ سپرسٹار بن گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ فلم ’ خوبصورت ‘ میں کوئی بھارتی ہیرو کام کرنے کے لیے تیار نہیں تھا، کیوں کہ اس فلم کی کہانی میں لڑکی کا کردار دوسرے کرداروں سے مضبوط تھا، اسی لیے اُنہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری سے فواد خان کا انتخاب کیاجس کے بعد فواد خان سپر اسٹار بن گئے، اُن کو اپنے کردار پر اعتماد تھا۔جیونیوز کے مطابق سونم کپور نے فلم ’عائشہ‘ اور ’خوبصورت‘ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جس فلم میں مرکزی کردار عورت کا ہو اس فلم میں ہیروز کام کرنے سے کتراتے ہیں اسی لیے مجھے ان دونوں فلموں میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔واضح رہے کہ مشہور ڈرامہ ’ ہمسفر ‘ سے شہرت پانے والے فواد خان بے تحاشا پاکستانی ڈراموں ، فلموں اور میزک انڈسٹری کیلئے کام کر چکے ہیں جبکہ اُن کی اگلی فلم ’ پرے ہٹ لو‘ عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیزکی جائے گی۔