ممبئی (سچ نیوز) بالی وڈ کی اداکارہ تبوکاکہنا ہے کہ فلم ’’اندھا دھند‘‘ میں مختلف سوچ کے حامل لوگوں کے ساتھ کام کرنا ان کے لئے نہایت دلچسپ رہا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ تبو نے فلم ’’اندھا دھند‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکار ایوشمان کھرانہ کے ساتھ پہلی مرتبہ کام کر رہی تھیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ نہایت دلچسپ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم ’’اندھا دھند‘‘ کے ہدایتکار سری رام راگھون کی کام کے حوالے سے ذہنی ہم آہنگی کو دیکھتے ہوئے وہ یہ فلم کرنے پر رضامند ہوئی تھیں۔