نیویارک( سچ نیوز )ہالی ووڈ کے بدنام زمانہ فلم پروڈیوسر اور اسی سے زائد خواتین سے زیادتی کے الزا م میں گرفتار ہاروی وائن سٹائن پر دوخواتین سے زیادتی کا جرم ثابت ہوگیا۔ ہے جس پر انہیں پچیس سال تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔بی بی سی کے مطابق ہاروی وائن اسٹائن پر جنسی زیادتی کا جرم ثابت ہوگیا۔ عدالتی فیصلہ سابق ہالی ووڈ کے بادشاہ کے زوال اور می ٹو مہم کی فتح ثابت ہوا ہے۔
نیویارک میں دوران سماعت 67سالہ وائن اسٹائن کوتھرڈ ڈگری ریپ اور فرسٹ ڈگری مجرمانہ جنسی حرکات کا مجرم قرار دیا گیا ہے تاہم ان پر عادی مجرم یا شکارکر کے زیادتی کرنے جیسے الزامات ثابت نہیں ہوئے جن پر انہیں عمر قید کی سزا ہوسکتی تھی۔جن الزامات میں وہ مجرم قرار پائے ہیں ان میں انہیں پچیس سال تک جیل کاٹنی پڑ سکتی ہے۔
بی بی سی کے مطابق وائن اسٹائن کو ابھی لاس اینجلس میں بھی دوخواتین کی جانب سے کیسز کا سامنا ہے جنہوں نے دوہزار تیرہ میں ان پر زیادتی کا الزام لگایاتھا۔
یاد رہے کہ کئی آسکر ایوارڈ یافتہ فلمیں بنانے والے ہاروی پر80 خواتین نے گزشتہ کئی سالوں میں زیادتی اور ہراسانی کے الزامات لگائے تھے۔ان خواتین میںمعروف ادکارائیں ، عملے کی خواتین اور معاونین شامل ہیں۔