فلسطینی مظاہرین نے اسرائیلی ڈرون کو شکاری جال سے پکڑ کر ناکارہ بنا دیا

فلسطینی مظاہرین نے اسرائیلی ڈرون کو شکاری جال سے پکڑ کر ناکارہ بنا دیا

مقبوضہ بیت المقدس(سچ نیوز ) فلسطینی مظاہرین نے اسرائیل کے ڈرون کو شکاری جال سے پکڑ کر ناکارہ بنا دیا ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی پر حق واپسی کے تحت احتجاجی مارچ کرنے والے نہتے فلسطینی مظاہرین پر اس اسرائیلی ڈرون کے ذریعے سے آنسو گیس کی شیلنگ کی جا رہی تھی ۔ جذبہ آزادی سے شرشار فلسطینی نوجوانوں نے اس اسرائیلی ڈرون کو پرندوں کا شکار کرنے والے جال کی مدد سے پکڑ کر ناکارہ بنایا ، جو اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے ۔رواں برس 30مارچ سے یوم الارض کے موقع پر فلسطینی عوام کی جانب سے اپنے گھروں کو واپسی کیلئے شروع کی جانے والی مہم کے تحت فلسطینی شہری ہر جمعے کو اسرائیلی سرحد کی جانب احتجاجی مارچ کا انعقاد کرتے ہیں ، جس کو دبانے کے لیے اسرائیلی فورسز مسلسل طاقت کا استعمال کررہی ہے ، ان مظاہروں کے دوران اب تک 150سے زائد فلسطینی شہری شہید جبکہ 15ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

Exit mobile version