مقبوضہ بیت المقدس (سچ نیوز)مسجد اقصی کے امام اور ممتازعالم دین الشیخ یوسف ابو اسنینہ نے کہا ہے کہ فلسطینی مسجد اقصیٰ سے تعلق مضبوط بنائیں ، بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کے بعد پورے خطے کا مستقبل تاریکی میں ڈوب گیا ، صہیونی دشمن کو قبلہ اول کے خلاف سازشوں کا مزید موقع نہ ملے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی ریاست موقع سے فائد ہ اٹھا کر فلسطین میں یہودی بستیاں تعمیر کررہی ہے ، فلسطینی قومی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بنائیں تاکہ صہیونی دشمن کو قبلہ اول کے خلاف سازشوں کا مزید موقع نہ ملے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم صہیونی جرائم کا صبر اور عزم کے ساتھ مقابلہ جاری رکھے۔ مسجد اقصی اور فلسطینی قوم کی دشمن کے تسلط سے آزادی کی منزل قریب تر ہے، اسرائیل سے معاہدوں کے بعد عالمی برادری کو فلسطینیوں کے مطالبات پرعمل درآمد کرانا چاہیے تھا مگر فلسطینیوں پر اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اس کے جارحانہ اقدامات کے دبا میں لانے کے ساتھ امریکا سمیت دوسرے ممالک نے فلسطینیوں کی امداد بند کی جانے لگی ہے۔
فلسطینی مسجد اقصیٰ سے تعلق مضبوط بنائیں: امام قبلہ اول
فلسطینی مسجد اقصیٰ سے تعلق مضبوط بنائیں: امام قبلہ اول
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024