مقبوضہ بیت المقدس(سچ نیوز)اسرائیلی حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست فلسطینی اتھارٹی کے معاشی حالات بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ موشے کحلون نے کہا کہ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کے و زیر خزانہ شکری بشارہ سے ملاقات کی جس میں فلسطینی اتھارٹی کو درپیش معاشی مشکلات اور ان کے حل کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔موشے کحلون کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے سیاسی عمل میں پیش رفت ممکن ہے۔ ایسا ہم معاشی حالات کو بہتر بنا کر سکتے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کی معاشی حالت کی بہتری ضروری ہے۔