غزہ(سچ نیوز)اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی سرحد پر تصادم کے دوران فلسطینیوں نے 100بم پھینکے جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں اور تنصیبات کو نقصان پہنچاہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی سرحد پر 20ہزار فلسطینیوں نے جمع ہو کرپرتشدد احتجاج کیا۔بیان میں فلسطینی مظاہرین کوتخریب کار قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ فلسطینی تخریب کاروں نے اسرائیلی فوج کے سیکیورٹی بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا اور سرحدی باڑ عبور کرنے دراندازی کی کوشش کی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج پر 100 دستی بم پھینکے تاہم ان بموں سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔قابض فوج نے فلسطینیوں کے احتجاج کو حماس کی دہشت گردانہ سرگرمی قرار دیا اور کہا کہ حماس نے غزہ کی پٹی کی سرحد کو پامال کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ قابض فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر تشدد کی ذمہ داری حماس پرعائد کی اور کہا کہ فوج نے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری پوری کی۔