لاہور(سچ نیوز)پی آئی اے حکام نے فضائی میزبانوں کو وزن کم کرنے کا حکم دے دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ فضائی میزبان ہر ماہ پانچ پونڈ وزن کم کریں بصورت دیگر گراﺅنڈ کردیا جائے گا۔جیونیوز کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اضافی وزن والے فضائی میزبان جولائی تک اپنا وزن مقررہ حد کے مطابق کریں جس کے بعد طے شدہ معیار سے زیادہ وزن والے فضائی میزبانوں کو گراونڈ کردیا جائے گا، ضابطے کے مطابق 5.5 فٹ قد کے فضائی میزبان کا وزن 150 پونڈ سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے ۔وزن کم کرنے کی ہدایت پر فضائی میزبانوں میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے ، اس حوالے سے فضائی میزبانوں کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں وزن 25 پونڈ کم کیسے کیا جاسکتا ہے؟ اگر حکام کی جانب سے سرکلر واپس نہ لیا گیا تو اسے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ۔