اسلام آباد (سچ نیوز) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے حوالے سے وزیراعظم کے ترجمان برائے معاشی امور فرخ سلیم غلط کہہ رہے ہیں۔جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے صداقت عباسی نے کہا کہ ملکی معیشت کے حوالے وزیراعظم کے ترجمان برائے معاشی امور فرخ سلیم غلط کہہ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ روپے کی قیمت کم کرنے سے قرضے نہیں بڑھتے بلکہ بر آمدات میں اضافے سے ملک قرضے واپس کرنے کی پوزیشن میں آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی پالیسی کے نتائج آناشروع ہوجائیں گے ، ہم اٹھارہ ارب کا خسارہ 12ارب پر لیکر آئیں گے ۔انہوں نے کہاکہ چیئر مین پی اے سی کے بارے میں فیصل واڈا نے جوکہاہے ،وہ غلط ہے ، سب کوتمیز کے دائرے میں رہ کر بات کرنی چاہئے ۔