پیرس(سچ نیوز)فرانسیسی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ رواں سال سیکیورٹی اداروں نے فرانس میں دہشت گردی کی 6 کارروائیاں ناکام بنا کر ملک کو تباہی سے بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق 3سال قبل پیرس میں ہونے والے ایک خونی حملے میں 130 افراد کی ہلاکتوں کی تیسری برسی کی تقریب سے خطاب میں فرانسیسی وزیرداخلہ کریسٹوف کاسٹانیر نے کہا کہ گذشتہ ہفتے ایک انتہا پسند کو گرفتار کیا گیا جو صدر عمانویل میکروں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔فرانسیسی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ پولیس نے ایک سال کے دوران دہشت گردی کی 6 سازشیں ناکام بنائیں۔ ہر ہفتے پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ممکنہ اقدامات کرتے ہیں۔