پیرس(سچ نیوز)فرانس میں پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج مسلسل 11ویں ہفتے میں داخل ہوگیا ہے، پر تشدد احتجاج اور جھڑپوں کے نتیجے میں کئی افراد زخمی جبکہ پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں کئی ہفتوں سے جاری احتجاج کے دوران آج بھی پولیس اور مظاہرین کے درمیان کئی مقامات پرجھڑپیں ہوئیں ہیں ، مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤ اور فائرکریکرسے حملے کیے جبکہ کئی مقامات پر توڑ پھوڑ اورجلاؤ گھیراؤ کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں .مظاہرین فرانسیسی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے،مظاہرین کومنتشرکرنے کیلیے پولیس نےآنسوگیس کی شیلنگ کی اور پانی کی توپوں کااستعمال کیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے متعدد پر تشدد مظاہرین کوگرفتارکرلیا ہے۔