پیرس (سچ نیوز)فرانس کے صدر عمانوئل میکرون نے یورپی فوج تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ براعظم کو درپیش خطرات سے نمٹا جا سکے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں میکرون کا کہناتھا کہ جب تک ہم ایک حقیقی یورپی فوج کے حامل نہیں ہوتے اْس وقت تک یورپ میں رہنے والوں کی حفاظت ممکن نہیں۔فرانس کے صدر نے روس کی جانب سے یورپ کے لیے پیدا کیے جانے والے خطرات کی جانب توجہ دلائی۔ انہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ یورپ کو اس کی قدرت رکھنا چاہیے کہ وہ امریکا پر انحصار کے بغیر تن تنہا اپنا دفاع کر سکے۔میکرون نے یورپ کے عوام میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی اور قوم پرستی سے خبردار کیا۔فرانس کے صدر کے مطابق آئندہ برس مئی میں ہونے والے یورپی یونین کے انتخابات میں دائیں بازو کے متشدد حلقوں کی بڑی کامیابی کا امکان ہے۔ میکرون نے زور دیا کہ اس رجحان کے خلاف مزاحمت کی ضرورت ہے۔میکرون نے باور کرایا کہ یورپی یونین ، امن اور ترقی کے واسطے ایک منصوبہ ہے جس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔فرانسیسی صدر کے نزدیک حالیہ عرصے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلوں نے یورپ کی سکیورٹی کے لیے براہ راست خطرات پیدا کر دیے ہیں۔
فرانسیسی صدرمیکرون کا امریکا سے علیحدہ یورپی فوج تشکیل دینے کا مطالبہ
فرانسیسی صدرمیکرون کا امریکا سے علیحدہ یورپی فوج تشکیل دینے کا مطالبہ
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024